بلوچستان

ہنہ اوڑک حملے میں ایک نوجوان جاں بحق، حکومت امن و امان کے قیام میں ناکام رہی

دہشت گردی کے واقعے کی شفاف تحقیقات، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی

ہنہ اوڑک حملے میں ایک نوجوان جاں بحق، حکومت امن و امان کے قیام میں ناکام رہی
ہنہ اوڑک حملے میں ایک نوجوان جاں بحق، حکومت امن و امان کے قیام میں ناکام رہی

کوئٹہ(یو این اے )پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری پریس ریلیز میں ہنہ اوڑک کے علاقے کلی بیری میں مسلح حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اتوار کی شام مسلح افراد کے حملے میں نوجوان نقیب اللہ جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔بیان میں کہا گیا کہ واقعے کے فورا بعد پارٹی رہنماں نے حکومتی حکام، سول انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا، تاہم مثر اقدامات میں تاخیر کے باعث مقامی افراد کو اپنی جان و مال کے تحفظ کے لیے خود مزاحمت کرنا پڑی۔ پارٹی نے اس صورتحال کو حکومت، سول انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی ناکامی قرار دیا۔پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے شہید نقیب اللہ کے لواحقین سے تعزیت، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ واقعے کی فوری، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں، حملے میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، غفلت کے ذمہ دار حکام کے خلاف کارروائی کی جائے اور متاثرہ علاقے میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مثر اور مستقل حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button