بلوچستان

بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک، عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے، جے یو آئی نظریاتی

حکومت بدامنی کے خاتمے اور عوام کے تحفظ کے لیے سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اعتماد میں لے، مولانا عبدالقادر لونی

بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک، عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے، جے یو آئی نظریاتی
بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک، عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے، جے یو آئی نظریاتی

کوئٹہ(یو این اے )جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیر مولانا عبدالقادر لونی، مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی، مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ اور دیگر رہنماں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان سمیت ملک میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہو چکی ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور مثر اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کے نام پر اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود قتل و غارت، دہشت گردی، ڈکیتی اور دیگر جرائم کے واقعات میں کمی نہیں آ رہی، جس سے حکومتی کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہراہوں پر سفر کرنے والے مسافر، ٹرانسپورٹرز اور عام شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔رہنماں نے کہا کہ قتل و غارت کے بڑھتے ہوئے واقعات سے معاشرے میں خوف و ہراس پھیل رہا ہے اور سیاسی، قبائلی، مذہبی، تجارتی اور پیشہ ورانہ شخصیات بھی نشانہ بن رہی ہیں، جس پر سنجیدگی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت، متعلقہ ادارے اور تمام اربابِ اختیار بدامنی کے مسئلے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر مثر حکمت عملی مرتب کریں، تاکہ عوام، تاجروں اور مسافروں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور صوبے میں امن و استحکام بحال ہو۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button