بلوچستان

قلعہ عبداللہ کے علاقے کلی بدوان میں فائرنگ، کمانڈر عبیداللہ سمیت4 افراد جاں بحق، علاقے میں خوف و ہراس

کاکوزئی قوم کے ساتھ دیرینہ قبائلی دشمنی کا شاخسانہ، مخالف گروپ نے سوشل میڈیا پر کارروائی کی ذمہ داری قبول کر لی

قلعہ عبداللہ کے علاقے کلی بدوان میں فائرنگ، کمانڈر عبیداللہ سمیت4 افراد جاں بحق، علاقے میں خوف و ہراس
قلعہ عبداللہ کے علاقے کلی بدوان میں فائرنگ، کمانڈر عبیداللہ سمیت4 افراد جاں بحق، علاقے میں خوف و ہراس

قلعہ عبداللہ(یو این اے)قلعہ عبداللہ، کلی بدوان میں فائرنگ کے میں 4 افراد جانبحق ہوگئے پولیس ذرائع نے واقعے کی تصدیق کی ہے تفصیلات کے مطابق آج علی الصبح کلی بدوان میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 4 افراد جانبحق ہوگئے جانبحق ہونے والوں میں کمانڈر عبیداللہ سمیت 4 دیگر افراد ایمل،شاہد اور ضیا الرحمان شامل ہے پولیس ذرائع نے بھی واقعے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ یہ واقعہ آج علی الصبح پیش آیا، واقعے کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے پولیس کے مطابق ابتک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ،یاد رہے کہ مذکورہ کمانڈر عبیداللہ کا کاکوزئی قوم کیساتھ دشمنی چلی آرہی تھی جس میں کاکوزئی قوم کے 5 افراد جانبحق ہوئے تھے سوشل میڈیا پر بھی مخالف قبیلے کے ایک مقتول کے بھائی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انہوں نے یہ کاروائی کی ہے اور ان کے مزید دیگر افراد کا خون بہا بھی رہتا ہے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے یاد رہے کہ ضلع قلعہ عبداللہ میں مختلف قبائل کے درمیان 18 قبائلی دشمنیاں موجود ہے جن میں سینکڑوں افراد گزشتہ تین دہائیوں میں لقمہ اجل بنے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button