بلیلی کسٹم ایئرپورٹ روڈ پر بیگرز ہوم کی زمین پر مبینہ قبضے کے خلاف پی ٹی آئی رہنماوں کا شدید احتجاج
کور کمانڈر اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ بیگرز ہوم کی اراضی غیر قانونی قابضین سے فوری خالی کرائیں، رحیم کاکڑ

کوئٹہ(یو این ا ے)تحریک انصاف کے رکن و سابق میئر کوئٹہ رحیم کاکڑ جمیل بوستان ایڈووکیٹ میروائیس ایڈووکیٹ احمد شاہ عمر فاروق ایڈووکیٹ عبداللہ ایڈووکیٹ سردار بہلول خان نے کور کمانڈر اور چیف جسٹس بلوچستان سی ا پیل کی ہے کہ وہ بلیلی کسٹم کے ساتھ ایئر پورٹ روڈ پر سٹی گورنمنٹ کی ڈھائی ایکڑ زمین بیگرز ہوم کا بلڈنگ شیٹ ٹیوب ویل آفس وغیرہ جس کو سوشل ویلفیئر بیگرز ہوم کے لیے ملازمین بھی بھرتی کرچکے تھے فنڈز بھی موجود ہے مگر اے این ایف والے آئے روز آو لوگ ہونے کی جام کے وجہ سے سوشل ویلفیئر اپنا کام کرنے سے قاصر ہے لہذا ضروری ہے کہ کور کمانڈر اور چیف جسٹس بلوچستان بلوچستان ہائی کورٹ اپیل کرتی ہے کہ وہ بیگرز کے لیے مخصوص جگہ کو غیر قانونی قابضین سے خالی کرائیں تاکہ وہ اپنا کام شروع کرسکیں بیان میں حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عوامی فلاحی اداروں کو سپورٹ کریں تحریک انصاف عوام کے ساتھ کھڑی جماعت ہے ۔



