بلوچستان

گورنر بلوچستان اور وزیر تعلیم کی ملاقات، صوبے میں تعلیمی شعبے کی بہتری پر تبادلہ خیال

راحیلہ درانی بطور وزیر تعلیم اپنی بہترین خدمات جاری رکھیں گی، گورنر شیخ جعفر خان مندوخیل

گورنر بلوچستان اور وزیر تعلیم کی ملاقات، صوبے میں تعلیمی شعبے کی بہتری پر تبادلہ خیال
گورنر بلوچستان اور وزیر تعلیم کی ملاقات، صوبے میں تعلیمی شعبے کی بہتری پر تبادلہ خیال

کوئٹہ (یو این اے)گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل اور صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ درانی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں صوبے میں تعلیم کے فروغ، تعلیمی منصوبوں اور شعبہ تعلیم کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران گورنر بلوچستان نے وزیر تعلیم راحیلہ درانی کی بطور وزیر کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ خواتین کو حکومت سازی میں مثر کردار دیا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مخلوط حکومت میں راحیلہ درانی بطور وزیر تعلیم اپنی خدمات اور اصلاحاتی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔وزیر تعلیم راحیلہ درانی نے گورنر بلوچستان کے اعتماد اور حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں تعلیمی معیار کی بہتری اور بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری لگن سے انجام دیتی رہیں گی۔ملاقات میں گرلز اسکولوں کی بحالی، اساتذہ کی کمی دور کرنے، دور دراز علاقوں میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور شعبہ تعلیم کی مجموعی بہتری سے متعلق مختلف امور پر بھی غور کیا گیا۔اس موقع پر گورنر شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button