تازہ تریندنیاپاکستان

مجتبی خامنہ ای کی جنازے میں عدم شرکت سے متعلق الجزیرہ کا دعوی، سیکیورٹی خدشات کو وجہ قرار دیا گیا

مجتبی خامنہ ای کو تعزیتی تقریبات میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی، اسرائیلی حملے کے خد شات کا دعوی

مجتبی خامنہ ای کی جنازے میں عدم شرکت سے متعلق الجزیرہ کا دعوی، سیکیورٹی خدشات کو وجہ قرار دیا گیا
مجتبی خامنہ ای کی جنازے میں عدم شرکت سے متعلق الجزیرہ کا دعوی، سیکیورٹی خدشات کو وجہ قرار دیا گیا

تہران(یو این اے)بین الاقوامی نشریاتی ادارے الجزیرہ نے دعوی کیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث مجتبی خامنہ ای کو اپنے والد کے جنازے اور تعزیتی تقریبات میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔رپورٹ کے مطابق مجتبی خامنہ ای نے آخری رسومات میں شرکت کی خواہش ظاہر کی تھی، تاہم متعلقہ حکام نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انہیں عوامی تقریب میں شرکت سے روک دیا۔ رپورٹ میں یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ حکام کو خدشہ تھا کہ عوامی نقل و حرکت کے دوران ان کے مقام کا سراغ لگایا جا سکتا ہے، جس سے ان کی سلامتی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق تعزیتی تقریبات کئی روز تک جاری رہیں گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے ایک وفد نے بھی تعزیتی تقریبات میں شرکت کی۔نوٹ: مجتبی خامنہ ای کی جنازے میں عدم شرکت اور اس کی وجوہات سے متعلق یہ معلومات الجزیرہ کی رپورٹ پر مبنی ہیں، جن کی متعلقہ حکام کی جانب سے آزادانہ طور پر تصدیق سامنے نہیں آئی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button