بلوچستان

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی برقرار، خضدار میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

شہری غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں، محکمہ موسمیات

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی برقرار، خضدار میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی برقرار، خضدار میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کوئٹہ(یو این اے )محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور شدید گرم رہے گا، تاہم خضدار اور گردونواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف شہروں میں ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق سبی میں 46، تربت اور نوکنڈی میں 44، چمن میں 38، کوئٹہ میں 37، ژوب میں 35، جیوانی میں 34، گوادر میں 33، قلات میں 32 جبکہ زیارت میں 25 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شدید گرمی کے دوران غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ساتھ ہی خضدار اور ملحقہ علاقوں میں متوقع آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے پیش نظر بھی محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button