بلوچستانتازہ ترینپاکستان

دانہ سر حادثہ: والدین سے محروم سات سالہ بچی کو بچانے والے شخص نے گود لینے کی خواہش ظاہر کر دی

اگر کوئی قریبی رشتہ دار سامنے نہ آیا تو شیرین کی پرورش اپنی بیٹی کی طرح کروں گا، بسم اللہ خان

دانہ سر حادثہ: والدین سے محروم سات سالہ بچی کو بچانے والے شخص نے گود لینے کی خواہش ظاہر کر دی
دانہ سر حادثہ: والدین سے محروم سات سالہ بچی کو بچانے والے شخص نے گود لینے کی خواہش ظاہر کر دی

کوئٹہ(یو این اے )دانہ سر کے المناک بس حادثے میں والدین سے محروم ہونے والی سات سالہ بچی کو بچانے والے ژوب کے رہائشی بسم اللہ خان نے بچی کو گود لینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اسے “شیرین” نام دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق دانہ سر کے مقام پر پیش آنے والے المناک بس حادثے میں شیرین کے والدین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے، جبکہ بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔ وہ اس وقت ٹراما سینٹر کوئٹہ میں زیر علاج ہے۔بسم اللہ خان، جنہوں نے حادثے کے بعد بچی کو ریسکیو کیا، کا کہنا ہے کہ اگر شیرین کے قریبی رشتہ دار سامنے نہ آئے تو وہ اسے اپنی چھوٹی بیٹی سمجھ کر گود لینے اور اس کی پرورش کی مکمل ذمہ داری اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔ذرائع کے مطابق تاحال سات سالہ بچی کے کسی قریبی رشتہ دار نے اس سے رابطہ نہیں کیا، جبکہ متعلقہ ادارے اس کے اہل خانہ اور دیگر رشتہ داروں کی تلاش میں مصروف ہیں۔واضح رہے کہ دانہ سر کا المناک بس حادثہ حالیہ برسوں کے بڑے حادثات میں شمار ہوتا ہے، جس میں 40 افراد جاں بحق جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوئے تھے۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button