


تہران/اسلام آباد (یو این اے) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے ایران پہنچ گئے۔ تہران آمد پر سینئر ایرانی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کل شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کریں گے، جہاں مختلف ممالک کی اعلیٰ شخصیات اور سرکاری وفود بھی موجود ہوں گے۔