تازہ تریندنیاپاکستان

شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کون پڑھائے گا؟

نمازِ جنازہ اور آخری رسومات میں ایک کروڑ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے

شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کون پڑھائے گا؟
شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کون پڑھائے گا؟

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک): ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کون پڑھائے گا، اس حوالے سے تاحال کوئی سرکاری اعلان سامنے نہیں آیا۔ ایرانی ذرائع کے مطابق مرکزی نمازِ جنازہ آیت اللہ جعفر سبحانی کے پڑھانے کا امکان ہے، تاہم تہران، قم اور مشہد میں نمازِ جنازہ ایک ہی شخصیت پڑھائے گی یا مختلف علماء، اس بارے میں بھی باضابطہ وضاحت نہیں کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق نئے سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کی سکیورٹی کو غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے، کیونکہ انہیں سنگین سکیورٹی خطرات لاحق ہونے کے باعث عوامی تقریبات میں محدود رکھا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نمازِ جنازہ اور آخری رسومات میں ایک کروڑ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے، جس کے باعث سکیورٹی اداروں کو بڑے چیلنج کا سامنا ہوگا۔

تاریخی حوالوں کے مطابق 1989 میں آیت اللہ روح اللہ خمینی کی نمازِ جنازہ اُس وقت کے ممتاز عالم دین آیت اللہ سید محمد رضا گلپائیگانی نے پڑھائی تھی، جبکہ آیت اللہ علی خامنہ ای بعد میں سپریم لیڈر منتخب ہوئے تھے۔ اسی تناظر میں یہ ضروری نہیں کہ موجودہ سپریم لیڈر اپنے پیشرو کی نمازِ جنازہ خود پڑھائیں۔

ایرانی ذرائع کے مطابق 4 سے 6 جولائی تک تہران، 7 جولائی کو قم، 8 جولائی کو نجف اور کربلا جبکہ 9 جولائی کو مشہد میں نمازِ جنازہ اور آخری رسومات کی تقریبات منعقد ہوں گی، جس کے بعد مشہد میں تدفین عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button