بلوچستانتازہ ترینپاکستان

دانا سر بس حادثہ، زخمی مسافر کا دعوی: چیک پوسٹ سے روانگی کے بعد ڈرائیور اور مسافروں میں جھگڑا ہوا

بس میں ایرانی ڈیزل موجود تھا جو چیک پوسٹ پر ضبط کیا گیا، جھگڑے کے بعد حادثہ پیش آیا: زخمی مسافر حسین احمد

دانا سر بس حادثہ، زخمی مسافر کا دعوی: چیک پوسٹ سے روانگی کے بعد ڈرائیور اور مسافروں میں جھگڑا ہوا
دانا سر بس حادثہ، زخمی مسافر کا دعوی: چیک پوسٹ سے روانگی کے بعد ڈرائیور اور مسافروں میں جھگڑا ہوا

ژوب (یو این اے )خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی سرحد پر واقع دانا سر کے مقام پر پیش آنے والے المناک بس حادثے کے ایک زخمی مسافر نے دعوی کیا ہے کہ حادثے سے قبل بس میں ایرانی ڈیزل موجود تھا، جو ایک چیک پوسٹ پر ضبط کر لیا گیا تھا۔ زخمی مسافر حسین احمد کے مطابق چیک پوسٹ سے روانگی کے بعد چلتی بس میں ڈرائیور اور بعض مسافروں کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑا شروع ہوگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بس کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی اور اس میں 45 مسافر سوار تھے۔ زخمی مسافر کے مطابق جھگڑے کے بعد بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ تاہم حادثے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ حکام کی جانب سے مختلف پہلوں سے تحقیقات جاری ہیں اور کسی بھی دعوے کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button