بلوچستانتازہ ترینپاکستان

بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی کوشش بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، میر سرفراز بگٹی

پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا جنوبی ایشیا کے امن، استحکام اور انسانی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے، وزیر اعلی بلوچستان

کوئٹہ(یو این اے )وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کے ویب سایٹ ایکس پر اپنے بیان میںکہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ معطل کرنے کی کوشش بین الاقوامی قانون اور معاہدوں کے تقدس کی کھلی خلاف ورزی ہے، پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا نہ صرف غیر قانونی بلکہ جنوبی ایشیا کے امن، استحکام اور انسانی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی طور پر پابند معاہدہ ہے جسے کوئی بھی ملک یکطرفہ طور پر معطل یا منسوخ نہیں کر سکتا۔ دریائے سندھ پاکستان کے عوام کی زندگی، زراعت اور معیشت کی بنیاد ہے، اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں۔ پاکستان اپنے آبی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر قانونی، سفارتی اور آئینی فورم پر مثر انداز میں اپنا مقف پیش کرتا رہے گا۔ عالمی برادری کو پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی ہر کوشش کا فوری نوٹس لینا چاہیے تاکہ خطے میں امن اور استحکام برقرار رہے۔

 عالمی برادری کو پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی ہر کوشش کا فوری نوٹس لینا چاہیے
عالمی برادری کو پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی ہر کوشش کا فوری نوٹس لینا چاہیے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button