تازہ ترینپاکستان

سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ: 71 سال بعد والدہ اور بہنوں کو وراثتی جائیداد میں حصہ دینے کا حکم

جعلی ہبہ، فراڈ اور خاندانی دباؤ ہرگز قبول نہیں، خواتین کے حقوق کا تحفظ ریاست کے ساتھ سول سوسائٹی کی بھی ذمہ داری ہے، عدالت

خواتین کو محروم کرنے کے لیے جعلی ہبہ، فراڈ اور خاندانی دباؤ ہر گز قبول نہیں ہے۔ عدالت
خواتین کو محروم کرنے کے لیے جعلی ہبہ، فراڈ اور خاندانی دباؤ ہر گز قبول نہیں ہے۔ عدالت

سپریم کورٹ نے 71 سال بعد والدہ اور بہنوں کو وراثتی جائیداد میں حصہ دینے کا حکم دے دیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ اور ٹرائل کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کے وراثتی حقوق کا تحفظ صرف ریاست کی ذمہ داری نہیں، سول سوسائٹی، علما، ریونیو حکام اور قانونی ماہرین ان حقوق سے انحراف کو روکیں۔ جسٹس شاہد بلال حسن نے 13 صفحات پر مشتمل فیصلے میں قرار دیا کہ ریاست مردوں کی مہربانی نہیں بلکہ شرعی و قانونی حق ہے۔ انہوں نے فیصلے میں کہا کہ خواتین کو محروم کرنے کے لیے جعلی ہبہ، فراڈ اور خاندانی دباؤ ہر گز قبول نہیں ہے۔ عدالت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خواتین کے وراثتی حقوق کے معاملات میں عدلیہ کو ہر وقت چوکس رہنا چاہیے۔فیصلے کے مطابق 1955 میں والد کے انتقال کے بعد 2 بھائیوں نے وراثتی جائیداد اپنے نام منتقل کروا لی تھی اور زبانی ہبہ کو بنیاد بنا کر والدہ اور بہنوں کو جائیداد سے محروم کر دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ ٹرائل کورٹ، اپیلیٹ کورٹ اور ہائی کورٹ کے فیصلے حقائق اور قانون کے منافی ہیں اگرچہ ہائی کورٹ نے یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ زبانی ہبہ کو کئی دہائیوں تک چیلنج نہیں کیا گیا تاہم ریکارڈ سے ثابت ہوا کہ کئی برس تک والدہ اور بہنوں کو زمین کی آمدن میں حصہ ملتا رہا جس سے واضح ہوتا ہے کہ انہیں مبینہ ہبہ سے لاعلم رکھا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button