بلوچستان
بلوچستان میںدو گروپوں میں فائرنگ سے باپ بیٹا شدید زخمی، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل
وڈیرہ برکت علی کولاچی اور ان کا بیٹا اصغر علی فائرنگ کا شکار، پولیس کی موقع پر پہنچ کر کارروائی،سبی پولیس

سبی(یو این اے )سبی میں دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں باپ اور بیٹا شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں وڈیرہ برکت علی کولاچی اور ان کا بیٹا اصغر علی شامل ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے



