بلوچستان

خاران،بسیمہ شاہراہ محض ایک سڑک نہیں بلکہ ایک اہم قومی و اقتصادی راہداری ہے، لیفٹیننٹ جنرل رعبدالقادر بلوچ

منصوبے کی فزیبلٹی فوری مکمل کرکے کام شروع کیا جائے، بلوچستان کی ترقی درحقیقت پاکستان کی ترقی ہے، پریس کانفرنس

منصوبے کی فزیبلٹی فوری مکمل کرکے کام شروع کیا جائے، بلوچستان کی ترقی درحقیقت پاکستان کی ترقی ہے، پریس کانفرنس
منصوبے کی فزیبلٹی فوری مکمل کرکے کام شروع کیا جائے، بلوچستان کی ترقی درحقیقت پاکستان کی ترقی ہے، پریس کانفرنس

کوئٹہ(یو این اے )سینئر سیاستدان لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ خاران۔بسیمہ شاہراہ محض ایک سڑک کا منصوبہ نہیں بلکہ ایک اہم قومی، اقتصادی اور اسٹریٹجک راہداری ہے، جس پر مزید تاخیر مغربی بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ بن رہی ہے۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ انہوں نے 17 جولائی 2025 کو عملی سیاست کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا تھا، تاہم قومی مفاد کے معاملات پر آواز اٹھانا اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی اس وقت حقیقی قومی ترقی کہلاتی ہے جب اس کے ثمرات ملک کے ہر خطے تک یکساں طور پر پہنچیں۔ ان کے مطابق خاران۔بسیمہ 100 کلومیٹر سڑک منصوبہ مغربی بلوچستان، گوادر، تفتان، ایران، ریکوڈک، سیندک، خاران اور واشک کو آپس میں ملانے والا نہایت اہم قومی منصوبہ ہے، جس سے نئی مغربی قومی شاہراہ وجود میں آئے گی۔عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ اس منصوبے کی فزیبلٹی دسمبر 2020 میں مکمل ہونا تھی، مگر پانچ سال گزرنے کے باوجود منصوبہ شروع بھی نہیں ہوسکا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ منصوبے کی فزیبلٹی فوری مکمل کی جائے، پی سی ون کی منظوری دی جائے، فنڈز مختص کیے جائیں اور تعمیراتی کام بلا تاخیر شروع کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ خاران اور واشک کے عوام نے ہمیشہ پاکستان کی سالمیت، استحکام اور ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ قومی ترقی کے ثمرات مغربی بلوچستان تک بھی مساوی طور پر پہنچیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی درحقیقت پاکستان کی ترقی ہے۔امن و امان کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں امن قائم کرنا صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں کہ بلوچستان میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہو رہا، تاہم بعض اہم منصوبے مسلسل نظرانداز ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے منتخب نمائندے عوامی مسائل پر مثر آواز بلند نہیں کر رہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button