بلوچستان

ینگ ڈاکٹرز کی پریس کانفرنس کی کوریج پر ڈیلی قدرت کے صحافی کو دھونس دھمکیاں

عوامی مسائل اور مریضوں کی آہ و فریاد کو اجاگر کرنے پر صحافی کو نشانہ بنایا گیا، بی یو جے سے کارروائی کی اپیل

ینگ ڈاکٹرز کی پریس کانفرنس کی کوریج پر ڈیلی قدرت کے صحافی کو دھونس دھمکیاں
ینگ ڈاکٹرز کی پریس کانفرنس کی کوریج پر ڈیلی قدرت کے صحافی کو دھونس دھمکیاں

کوئٹہ(یو این اے )ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے) کی پریس کانفرنس کی کوریج کے دوران روزنامہ ‘ڈیلی قدرت’ کے صحافی کو رپورٹنگ اور ریکارڈنگ سے زبردستی روکنے اور دھونس دھمکیاں دینے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، ہسپتال کی او پی ڈیز کو کھولنے اور مریضوں کی کوریج کرنے کی پاداش میں وہاں موجود ایک شخص نے ڈاکٹروں کو صحافی کے خلاف اشتعال دلانے کی مذموم کوشش کی، صحافی کو دھکے دیے گئے اور دھمکیاں دی گئیں کہ مذکورہ میڈیا ہاس ہسپتالوں کی بندش اور مریضوں کی آہ و فریاد کو کوریج کیوں دے رہا ہے۔مذکورہ صحافی نے موقع پر بارہا مقف اختیار کیا کہ وہ عوامی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کر رہے ہیں اور دونوں فریقوں یعنی حکومت اور وائی ڈی اے کے مقف کو یکساں کوریج دے رہے ہیں۔ صحافی اور میڈیا ہاسز کسی کی ذاتی خواہشات کے تحت نہیں بلکہ عوامی مسائل کے حل کے لیے اٹھنے والی ہر آواز کو کوریج دیتے ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران وہاں موجود ایک شخص نے تمام اخلاقی حدیں پار کرتے ہوئے بارہا ڈاکٹروں کو اشتعال انگیزی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی۔ صحافی کا کہنا تھا کہ یہ ان کی آئینی اور صحافتی ذمہ داری ہے کہ وہ ڈاکٹروں کے احتجاج کے ساتھ ساتھ لاکھوں عوام پر ہسپتال کے دروازے بند ہونے اور شعبہ صحت کی زبوں حالی پر آواز اٹھائیں۔ متاثرہ صحافی نے کوئٹہ پریس کلب، بلوچستان یونین آف جرنلسٹس بی یو جے اور پاکستان یونین آف جرنلسٹس پی یو جے کے اعلی حکام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ انصاف کی فراہمی اور ایسے غیر انسانی رویوں کے تدارک کے لیے فوری طور پر مثر آواز اٹھائیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button