
کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان: نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کے مطابق بلوچستان سے ڈیرہ بگٹی اور چمن کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ حکام کی جانب سے ان علاقوں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کے بعد صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ وائرس کے پھیلا کو روکنے اور بچوں کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے انسدادِ پولیو کے اقدامات کو مزیدموثراور تیز کیا جا سکے۔



