بلوچستان

وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو کی نورزئی ہاوس آمد، شہید تاجر ہاشم خان کے لواحقین سے تعزیت

واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے، ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت، میر ضیا اللہ لانگو

واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے، ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت، میر ضیا اللہ لانگو
واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے، ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت، میر ضیا اللہ لانگو

کوئٹہ(یو این اے ) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے شہید معروف تاجر ہاشم خان نورزئی کے گھر (نورزئی ہاوس) آمد کی، جہاں انہوں نے شہید کے لواحقین اور عزیز و اقارب سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی اس مشکل گھڑی میں حکومت لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے واضح کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے، انہوں نے ملوث افراد کی فوری گرفتاری کے لیے احکامات اور ہدایات جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button