بلوچستان

دشت میں خاندان پر حملے کی مذمت، دہشت گردوں کو انجام تک پہنچائیں گے، بابر یوسفزئی

انسانی حقوق کی تنظیمیں بتائیں ان معصوم بچوں کا کیا قصور تھا، معاون خصوصی داخلہ کا سوال

کوئٹہ(یو این اے )معاون خصوصی برائے داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کل ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں کوئٹہ سے کراچی سفر کرنے والے ایک خاندان کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ خاندان کوئٹہ سے کراچی جا رہا تھا کہ راستہ بھٹک جانے یا مبینہ طور پر گوگل میپس کی غلط رہنمائی کے باعث دشت کے علاقے کھنڈ پہنچ گیافتنہ الہندوستان بی ایل اے کے دہشت گردوں نے خاندان کی گاڑی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں خاندان کے سربراہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ خاتون شدید زخمی ہوئیں، جبکہ دو معصوم بچے معجزانہ طور پر محفوظ رہییہ دہشت گرد معصوم پاکستانی شہریوں اور دیگر سافٹ ٹارگٹس کو جان بوجھ کر نشانہ بناتے ہیں۔ دستیاب اطلاعات کے مطابق اس حملے میں بی ایل اے کے دہشت گرد ملوث تھیصوبائی حکومت نے فوری طور پر شہید کی میت اور زخمی خاتون کو کراچی منتقل کرنے کے انتظامات کیے، جہاں خاتون کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ہم ان دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہیں اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھیں گے تاکہ اس گھنانے جرم کے ذمہ دار عناصر اپنے انجام تک پہنچ سکیںمیں ان تنظیموں سے بھی سوال کرنا چاہوں گا جو انسانی حقوق کے نام پر آواز بلند کرتی ہیں: کیا یہ معصوم بچے اپنے والد کی محبت، شفقت اور سرپرستی کے حق دار نہیں تھے؟ اس سفاکانہ دہشت گرد حملے نے ان سے ان کے والد کا سایہ ہمیشہ کے لیے چھین لیا۔دہشتگردوں بی ایل اے کی سہولت کار ماہرنگ لانگو کی سزا پر مگر مچھ کے آنسو بہانے والے بتائیں یہ بچے ساری زندگی باپ کی شفقت سے محروم رہیں گے ان کا کیا قصور تھا ؟

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button