بلوچستان

گوادر نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر حملہ غفلت برتنے پر 14 اہلکار نوکری سے فارغ کریا

تھانے پر حملے اور سرکاری سامان لوٹنے کے بعد محکمہ پولیس کا سخت ایکشن

گوادر نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر حملہ غفلت برتنے پر 14 اہلکار نوکری سے فارغ کریا
گوادر نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر حملہ غفلت برتنے پر 14 اہلکار نوکری سے فارغ کریا

گوادر (یو این اے )گوادر میں بلوچستان پولیس کی بڑی کارروائی کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس کے 14 اہلکار نوکری سے فارغ کر دیے گئے ہیں۔ محکمہ پولیس کے مطابق غفلت اور لاپرواہی برتنے پر ایس آئی نیاز احمد سمیت 14 اہلکاروں کو نوکری سے نکالا گیا ہے، جن میں مجید حسین، وارث علی، بلال احمد، محمد یوسف، زاہد علی، مرتضی، سمیر، اکبر علی، نور بخش، محمد اسحاق، عبدالحکیم، خالد اور امجد علی شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 7 جون کو نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن سنٹسر پر حملہ کیا تھا، جس کے دوران مسلح افراد تھانے سے اسلحہ اور دیگر سرکاری سامان لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملے کے بعد حملہ آور آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button