بلوچستان
بیلا میں ظالم شوہر نے بیوی کو کدال کے وار کر کے قتل کر دیا، لاش ورثا کے حوالے کردیا
بیلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سفاک قاتل شوہر کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا، مقدمہ درج

بیلا(یو این اے )ظالم شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا، پولیس نے قاتل کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ تفصیل کے مطابق اتوار کی صبح بیلا کے نواحی گاں سرینواری میں میرپور خاص، سانگھڑ(سندھ)کے رہائشی شفیع محمد نامی شخص نے اپنی بیوی کرمان عرف شرماں کو کدال کے وار کر کے قتل کر دیا۔مقتولہ کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال لائی گئی، جہاں ضروری کارروائی کے بعد بیلا پولیس نے لاش مقتولہ کے بھائی غلام حسین ولد اللہ ڈنہ قوم کھوسہ ساکن میرپور خاص، سانگھڑ(سندھ)کے حوالے کر دی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قاتل شوہر کو فوری طور پر گرفتار کر لیا ہے اور اس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے۔



