بلوچستان

کوئٹہ خوف اور عدم تحفظ کی علامت بن چکا ہے، مولانا عبدالواسع

صوبائی امیر مولانا عبدالواسع سے مولانا عبدالرحمن رفیق کی قیادت میں وفد کی ملاقات

کوئٹہ خوف اور عدم تحفظ کی علامت بن چکا ہے،  مولانا عبدالواسع
کوئٹہ خوف اور عدم تحفظ کی علامت بن چکا ہے، مولانا عبدالواسع

کوئٹہ(یو این اے )جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر محسن بلوچستان سینیٹر مولانا عبدالواسع سے جمعیت کے صوبائی نائب امیر و ضلعی امیر کوئٹہ شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق کی سربراہی میں ضلعی مجلسِ عاملہ کے ایک اعلی سطحی وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، ضلعی مجلسِ عاملہ کے دیگر اراکین شامل تھے جبکہ اس موقع پر جمعیت کے صوبائی جنرل سیکرٹری آغا محمود شاہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کو درپیش سنگین امن و امان کی صورتحال، انتظامی بدحالی، عوام کو لاحق جان و مال کے خطرات، شہری مسائل، جماعتی سرگرمیوں اور دیگر اہم امور پر تفصیلی اور سیرحاصل تبادل خیال کیا گیا اور ضلعی نظم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ رہنماں نے کوئٹہ کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کوئٹہ عملی طور پر خوف، عدم تحفظ اور انتظامی بے بسی کی تصویر بنا ہوا ہے۔ شہر کے چاروں اطراف پہاڑوں پر مسلح گروہوں کی موجودگی، ان کی کھلے عام نقل و حرکت، شہریوں اور قبائل کو دھمکیاں دینا، بھتہ خوری اور خوف و ہراس پھیلانا اس امر کا ثبوت ہے کہ حکومتی رٹ بری طرح کمزور ہو چکی ہے۔ یہ صورتحال نہ صرف صوبائی حکومت بلکہ ریاستی اداروں کی کارکردگی پر ایک سنگین سوالیہ نشان ہے۔ رہنماں نے کہا کہ عوام کی جان، مال، عزت اور بنیادی حقوق کا تحفظ ریاست کی اولین آئینی و قانونی ذمہ داری ہے، لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ متعلقہ ادارے اپنی بنیادی ذمہ داریاں مثر انداز میں ادا کرنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں، جس کے نتیجے میں شہری شدید عدم تحفظ، اضطراب اور بے یقینی کا شکار ہیں۔ انہوں نے حکومت اور متعلقہ ریاستی اداروں کو دوٹوک انداز میں متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر فوری، مثر اور بلاامتیاز کارروائی کے ذریعے مسلح جتھوں کا خاتمہ، قانون کی عملداری اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی نہ بنایا گیا تو حالات مزید سنگین ہو سکتے ہیں، جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔ عوام مزید غفلت اور ناکام پالیسیوں کا بوجھ برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ایک عوامی، نظریاتی اور ذمہ دار سیاسی جماعت ہونے کے ناطے خاموش تماشائی نہیں بن سکتی۔ ہم حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ عوام کے جان و مال، عزت و آبرو اور بنیادی شہری حقوق کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنائے، بصورت دیگر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو سکتا ہے، جس کے نتائج کی ذمہ داری بھی حکومت پر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر اور انتظامی اداروں کی ناقص کارکردگی نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔ بنیادی سہولیات، ترقیاتی منصوبے، شہری خدمات اور امن و امان کا نظام مسلسل زوال کا شکار ہے، جبکہ فارم 47 کے ذریعے مسلط حکمران عوامی مسائل کے حل کے بجائے اقتدار کے تحفظ اور کرپشن میں مصروف ہیں، جس کے باعث کوئٹہ مسائل کے انبار تلے دب چکا ہے۔صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے ضلع کوئٹہ کی تنظیمی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلعی جماعت نے عوامی خدمت، تنظیمی استحکام، دعوتی سرگرمیوں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے قابلِ قدر کردار ادا کیا ہے۔ کارکنان کا اخلاص، نظم و ضبط، محنت اور جماعتی وابستگی دیگر اضلاع کے لیے بھی ایک روشن مثال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں فروغ پاتا اسلحہ کلچر، مسلح جتھوں کی موجودگی، قانون کی کمزور عملداری اور ریاستی رٹ کی کمزوری قبائلی تنازعات، بدامنی، سماجی انتشار اور عوامی عدم تحفظ کی بنیادی وجوہات بن چکی ہیں۔ اگر ریاست نے اب بھی اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کیں تو حالات مزید گھمبیر ہو سکتے ہیں۔ لہذا حکومت اور تمام متعلقہ اداروں پر لازم ہے کہ بلاامتیاز کارروائی کرتے ہوئے قانون کی بالادستی قائم کریں، غیر قانونی اسلحہ اور مسلح جتھوں کا مکمل خاتمہ کریں اور کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان کے عوام کو ایک محفوظ، پرامن اور باوقار زندگی فراہم کریں۔ وفد میں ضلعی مجلس عاملہ اراکین مولانا محب اللہ، مولانا محمد ایوب، ایوبی حافظ رشید احمد، مولانا عبدالبصیر، حاجی رحمت اللہ کاکڑ، حاجی قاسم خان خلجی، حاجی صالح محمد، حاجی محمد شاہ لالا، مفتی نیک محمد، عبدالصمد حقیار، شاہ زاہد مشوانی، مولوی علی جان، مولوی محمد عارف شمشیر، مفتی ابوبکر، میر حشمت لہڑی، مفتی رضا خان، مولوی نقیب اللہ ملاخیل، عبدالباری شہزاد، مولوی جمال الدین حقانی، مفتی رشید احمد حقانی اور حاجی عطا محمد شمشوزئی شامل تھے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button