بلوچستان

وزیر داخلہ بلوچستان کا کابل جان ہوٹل کے مالک ہاشم خان نورزئی کے قتل کا نوٹس لے لیا

واقعے کی 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب، قاتلوں کی فوری گرفتاری اور شفاف تحقیقات کے احکامات جاری

حضرت امام حسین کی قربانی انسانیت کے لیے عظیم مثال ہے، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو
حضرت امام حسین کی قربانی انسانیت کے لیے عظیم مثال ہے، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو

کوئٹہ(یو این اے )وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے کابل جان ہوٹل کے مالک ہاشم خان نورزئی کے قتل کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام سے واقعے کی 24 گھنٹوں میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی کے مطابق میر ضیا اللہ لانگو نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ قتل میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ تحقیقات ہر پہلو سے مکمل شفافیت کے ساتھ آگے بڑھائی جائیں۔ معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ امن و امان خراب کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی اور حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button