
قلات(یو این اے )قلات پولیس کے سربراہ زاہد شاہ نے ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف)کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد وسیم کی تشدد زدہ لاش کی برآمدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی لاش کوئٹہ-کراچی شاہراہ کے قریب ایک ویران علاقے میں پھینکی گئی تھی۔ زاہد شاہ کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اے ایس ایف کے افسر کی لاش کو گزشتہ روز کراچی روانہ کر دیا گیا تھا۔مقتل محمد وسیم افغانستان اور وزیرستان سے متصل بلوچستان کے سرحدی ضلع ژوب میں واقع ایئرپورٹ پر فرائض سرانجام دے رہے تھے، وہ ژوب سے کوئٹہ پہنچے تھے جہاں سے وہ 20 مئی کو ایک پرائیویٹ گاڑی میں کراچی کے لیے روانہ ہوئے تھے، تاہم انہیں قلات کے علاقے محمد تاوہ سے نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تفتیش اور دیگر قانونی کارروائی جاری ہے۔



