بلوچستان

دسویں محرم الحرام ماتمی جلوس کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل، فضائی نگرانی بھی کی جائے گی، ڈی آئی جی عمران شوکت

جلوس کے تمام روٹس، مارکیٹیں اور دکانیں سیل رہیں گی، سیکیورٹی کے تحت موبائل فون سروس معطل رہے گی

دسویں محرم الحرام ماتمی جلوس سیکیورٹی انتظامات مکمل، فضائی نگرانی بھی کی جائے گی، ڈی آئی جی عمران شوکت
دسویں محرم الحرام ماتمی جلوس سیکیورٹی انتظامات مکمل، فضائی نگرانی بھی کی جائے گی، ڈی آئی جی عمران شوکت

کوئٹہ(یو این اے)ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت نے کہا ہے کہ دسویں محرم الحرام کے مرکزی ماتمی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات مکمل کر کے انہیں حتمی شکل دے دی گئی ہے اور اس سلسلے میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات ہوگی، جبکہ جلوس کے روٹس کو مکمل طور پر سیل کر دیا جائے گا۔ سیکیورٹی انتظامات کے تحت نویں محرم الحرام کی طرح دسویں محرم الحرام کو بھی موبائل فون سروس شام تک معطل رہے گی۔ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت کے مطابق، جلوس کے روٹس میں آنے والی تمام مارکیٹیں اور دکانیں مکمل طور پر سیل کی جائیں گی، جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سیکیورٹی کے مثر اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دسویں محرم الحرام کے مرکزی ماتمی جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button