بلوچستان

وزیراعلی بلوچستان نے معذرت کرلی,مدارس کی تالہ بندی کا کوئی ارادہ نہیں, سرفراز بگٹی ,مولانا عبدالواسع

وزیراعلی بلوچستان نے معذرت کرلی,مدارس کی تالہ بندی کا کوئی ارادہ نہیں, سرفراز بگٹی ,مولانا عبدالواسع
وزیراعلی بلوچستان نے معذرت کرلی,مدارس کی تالہ بندی کا کوئی ارادہ نہیں, سرفراز بگٹی ,مولانا عبدالواسع
کوئٹہ(یو این اے )جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ مدارس کے معاملے پر حکومت اور جے یو آئی کے درمیان گزشتہ پندرہ روز سے جاری تنا اور “جنگ” جیسی صورتحال وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی مداخلت اور یقین دہانی کے بعد ختم ہوگئی ہے، جس کے نتیجے میں جے یو آئی نے اپنی احتجاجی تحریک کو 20 مئی 2026 تک موخرکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا عبدالواسع نے کہا کہ مدارس کے حق میں کی جانے والی حالیہ تاریخی شٹر ڈان ہڑتال نے حکومت کو سنجیدہ مذاکرات پر مجبور کیا، جس کے بعد وزیراعلی بلوچستان خود ایک وفد کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ تشریف لائے اور تمام معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔مولانا عبدالواسع نے پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا کہ وزیراعلی میر سرفراز بگٹی نے گزشتہ دنوں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات اور حکومتی رویے پر باقاعدہ معذرت کی ہے اور اس بات کا یقین دلایا ہے کہ مدارس کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی میں ملوث عناصر کا محاسبہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نے وعدہ کیا ہے کہ ان کی حکومت کے دوران دوبارہ کبھی ایسی صورتحال پیدا نہیں ہونے دی جائے گی جس سے مدارس یا دینی اداروں کا تقدس پامال ہو۔ جے یو آئی کے صوبائی امیر نے واضح کیا کہ ہم مدارس کی رجسٹریشن کے مخالف نہیں ہیں بلکہ 26 ویں آئینی ترمیم کے تناظر میں آئینی تقاضوں کے مطابق بات چیت کے لیے تیار ہیں، تاہم مدارس کی آزادی اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ صوبائی حکومت نے مدارس سے متعلق ایک جامع بل اسمبلی سے منظور کروانے کے لیے مہلت مانگی ہے، تاکہ اس مسئلے کا مستقل اور قانونی حل نکالا جا سکے۔ وزیراعلی کی اس درخواست اور سنجیدہ رویے کو مدنظر رکھتے ہوئے جے یو آئی کی قیادت نے احتجاجی تحریک کو عارضی طور پر مخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مولانا عبدالواسع نے زور دے کر کہا کہ سیاست میں کوئی بھی چیز حرفِ آخر نہیں ہوتی اور معاملات ہمیشہ افہام و تفہیم سے حل ہوتے ہیں، لیکن اگر 20 مئی تک حکومتی وعدوں پر عمل درآمد نہ ہوا یا مدارس کے حوالے سے کوئی لیت و لعل کی گئی تو جے یو آئی اپنی اگلی سخت حکمتِ عملی کا اعلان کرنے میں آزاد ہوگی۔ انہوں نے مدارس کے تحفظ اور دینی تعلیم کے فروغ کے لیے کارکنوں کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہماری جدوجہد صرف اور صرف آئینی حقوق کے دفاع کے لیے ہے۔دوسری جانب وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کی رہائش گاہ پر ان سے اہم ملاقات کی، جس میں دینی مدارس کی رجسٹریشن، حالیہ کشیدگی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی کی بڑی تعداد بھی وزیراعلی کے ہمراہ موجود تھی۔ وزیراعلی نے واضح کیا کہ دینی مدارس کے خلاف کارروائی یا تالہ بندی کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں محض غلط فہمیوں پر مبنی ہیں، حکومت کا نہ تو کبھی ایسا کوئی ارادہ تھا اور نہ ہی آئندہ ایسا کوئی قدم اٹھایا جائے گا، کیونکہ مدارس ہمارے معاشرے کا اہم ترین حصہ ہیں۔میر سرفراز بگٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ مدارس رجسٹریشن ایکٹ منظور کر چکی ہے، جسے اب آئینی طور پر بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا جانا ہے۔ اس سلسلے میں جے یو آئی کی قیادت سے تفصیلی مشاورت ہوئی ہے اور ان کی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ وزیراعلی نے بتایا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن)کے اتحادیوں نے اس قانون سازی پر اپنی مرکزی قیادت کو اعتماد میں لینے کے لیے دس دن کی مہلت طلب کی ہے، تاکہ صوبائی اسمبلی میں مکمل اتفاقِ رائے سے اقدامات اٹھائے جا سکیں۔ انہوں نے جے یو آئی کی قیادت کی جانب سے ملنے والے احترام اور شفقت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ معاملہ افہام و تفہیم کے ساتھ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button