بلوچستان

پیپلز ایئر ایمبولینس تیار، بلاول بھٹو زرداری باقاعدہ افتتاح کریں گے، میر سرفراز بگٹی

بلوچستان کی تاریخ کا پہلا انقلابی اقدام، دور دراز علاقوں کے مریضوں کو ہنگامی طبی امداد ملے گی، وزیراعلی بلوچستان

کوئٹہ(یو این اے )وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پیپلز ایئر ایمبولینس عوامی خدمت کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور جلد اس کا باقاعدہ افتتاح چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ بلوچستان کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا انقلابی اقدام ہے جو صحت کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے ایئر ایمبولینس سروس کے فوائد بتاتے ہوئے کہا کہ:اس سروس کے آغاز سے صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں رہنے والے مریضوں کو بروقت ہنگامی طبی امداد فراہم کی جا سکے گی۔یہ جدید سہولت شدید زخمی اور نازک حالت کے مریضوں کو فوری طور پر بڑے شہروں کے اسپتالوں تک منتقل کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔اس منصوبے کے ذریعے قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے گا۔یہ سروس حادثات، قدرتی آفات اور دیگر ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس سسٹم کو مزید مثر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔وزیر اعلی نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پیپلز ایئر ایمبولینس کا یہ منصوبہ حکومت بلوچستان کے فلاحی عزم کی عملی تصویر ہے جو عوام کو بہتر اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک تاریخی پیش رفت ثابت ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button