بلوچستان اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیر بلوچ قوم کے مسائل کا حل نہیں، نواب محمد اسلم
April 30, 2026
ایران اور امریکہ کے درمیان سفارتی عمل اور مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں،سابق وزیراعلی بلوچستان ایران اور امریکہ کے درمیان سفارتی عمل اور مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں،سابق وزیراعلی بلوچستان کوئٹہ(یو این اے )سابق وزیراعلی بلوچستان اور چیف آف ساروان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچ قوم کے مسائل محض اسمبلی کی نئی عمارت تعمیر کر دینے سے حل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اصل ضرورت ریاستی اعتماد کی بحالی (Restoring State Trust)، سنجیدہ سیاسی مکالمے اور تاریخی قومی حقوق کی فراہمی ہے۔نواب اسلم رئیسانی نے مزید کہا کہ اصل تصفیہ “حقِ حکمرانی” اور صوبے کے اپنے وسائل پر مکمل دسترس حاصل کرنے میں ہے۔ بین الاقوامی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ایران اور امریکہ کے درمیان سفارتی عمل اور مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ثالثی کرنے والے فریق کو یہ ذمہ داری بھی اٹھانی ہوگی کہ وہ اس تنازع میں زیادتی کرنے والے کا تعین کرے۔ انہوں نے اپنے بیان کے آخر میں اس بات پر زور دیا کہ پائیدار امن صرف جنگ بندی سے نہیں بلکہ حقیقی انصاف کے قیام سے ہی ممکن ہوتا ہے۔