بلوچستان

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ غیر منصفانہ ہے، حکومت فوری طور پر فیصلہ واپس لے، مرکزی پریس ریلیز

کوئٹہ(یو این اے )پشتونخواملی عوامی پارٹی نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ نمایاں اضافے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے غریب دشمن اقدام قرار دیا ہے۔ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 26 روپے 77 پیسے کا حالیہ اضافہ پہلے سے مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام پر ایک نیا بوجھ ہے، جس سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بے تحاشا اضافہ ہو چکا ہے۔بیان میں حکومت کے طرزِ عمل پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایک طرف قوم سے خطاب میں قیمتیں کم کرنے کے دعوے کیے گئے اور دوسری طرف پٹرول کی قیمت 393 روپے 35 پیسے اور ڈیزل 380 روپے 19 پیسے تک پہنچا دیا گیا۔ یہ عمل عوام کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے۔ عالمی منڈی کا حوالہ دے کر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا حکومتی دعوی مضحکہ خیز اور قابلِ مذمت ہے۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر اضافی قیمتیں واپس لے کر عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button