بلوچستان

گرفتار لڑکی دہشت گردوں کی معاونت کے واضح ثبوت ملے ہیں، بابر یوسفزئی

گرفتاری قانونی تقاضوں اور ایس او پیز کے تحت عمل میں لائی گئی، اہل خانہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے، معاون برائے داخلہ
گرفتاری قانونی تقاضوں اور ایس او پیز کے تحت عمل میں لائی گئی، اہل خانہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے، معاون برائے داخلہ
کوئٹہ(یو این اے )حکومتِ بلوچستان کے معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے تصدیق کی ہے کہ بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز (BMC) سے گرفتار ہونے والی لڑکی کے خلاف دہشت گردوں کی معاونت اور سہولت کاری کے واضح ثبوت ملے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ سہولت کاری کے شواہد سامنے آنے پر مکمل قانونی طریقے سے کارروائی کی گئی اور مذکورہ لڑکی کو رائج قوانین کے مطابق انٹرنمنٹ و ڈٹینشن سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔بابر یوسفزئی نے مزید واضح کیا کہ حکومتِ بلوچستان کی جانب سے حراست کے احکامات گزشتہ روز جاری کیے گئے تھے اور قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے اہل خانہ کو بھی حراست سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام کارروائی ایس او پیز کے تحت عمل میں لائی گئی ہے اور معاملے کو مکمل طور پر قانونی دائرہ کار میں ہینڈل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے عوام اور میڈیا سے اپیل کی کہ اس حساس معاملے پر غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے سے مکمل گریز کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button