آواران کی لاپتا طالبہ والد کی بیٹی سے مکمل لاتعلقی کا اعلان
February 21, 2026
ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان سے وفادار ہیں، بیٹی کے اقدام کی حمایت نہیں کرتے، والد حسنحب(یو این اے )بلوچستان کے ضلع آواران سے تعلق رکھنے والی نوجوان طالبہ ثانیہ 30 دسمبر 2025 سے لاپتا ہے۔ اس سلسلے میں آج ان کے والد حسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیٹی سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔حسن نے کہا کہ خدشہ ہے ثانیہ کو کسی گروہ، جیسے بی ایل اے یا بی وائی سی، نے ورغلا کر اپنے ساتھ لے جایا ہو۔ انہوں نے ان تنظیموں کی سخت مذمت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ نوجوان لڑکیوں کو نفسیاتی دبا، ورغلانے اور جھوٹے نعروں کے ذریعے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ثانیہ کوئٹہ میں زیر تعلیم تھی اور اچانک لاپتا ہوگئی۔ والد کے مطابق وہ اور ان کا خاندان محب وطن پاکستانی ہیں اور پاکستان سے وفاداری رکھتے ہیں، اس لیے آج کے بعد ان کا اپنی بیٹی ثانیہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔