تازہ ترین

گرفتار کالعدم تنظیم کے کمانڈر کے موبائل سے نازیبا ویڈیوز برآمد

خواتین کو حقوق کے نام پر استعمال کیا گیا، ملزم کا دورانِ تفتیش اعتراف، سیکیورٹی ذرائع
کوئٹہ(یو این اے ) خاران میں کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی(بی ایل اے)کے کمانڈر شہداد عرف زنکن کے موبائل فون سے مبینہ طور پر نازیبا ویڈیوز اور قابلِ اعتراض مواد برآمد ہوا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ تنظیم میں خواتین کو مختلف بہانوں سے شامل کیا جاتا اور بعد ازاں انہیں مبینہ طور پر استحصال کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق گرفتار کمانڈر پر ایک درجن سے زائد خواتین کے استحصال کا الزام ہے، جس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ ڈیجیٹل مواد کو فرانزک جانچ کے لیے بھجوا دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ خواتین کی شناخت اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔سیکیورٹی اداروں نے کہا ہے کہ معاملے کی مکمل چھان بین کے بعد حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button