بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقوم میںکٹوتیاں، مستحق خواتین کھلے عام لٹنے لگیں
January 13, 2026
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقوم میںکٹوتیاں، مستحق خواتین کھلے عام لٹنے لگیں
بولان(یو این اے )ملک بھر میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)کے تحت مستحقین کو ملنے والی امدادی رقوم میں بڑے پیمانے پر غیرقانونی کٹوتیوں اور بدانتظامی کا انکشاف ہوا ہے۔ حالیہ سروے رپورٹ کے مطابق ضلعی اور ڈویژنل افسران کی مبینہ غفلت کے باعث ڈیوائس ہولڈرز غریب اور مستحق خواتین کو کھلے عام لوٹ رہے ہیں۔سروے میں بتایا گیا ہے کہ امدادی رقوم کی ادائیگی کے دوران 500 سے 1000 روپے تک کی غیرقانونی کٹوتی کی جا رہی ہے۔ کرپشن کے اس عمل میں صوبہ سندھ پہلے، پنجاب دوسرے، بلوچستان تیسرے جبکہ خیبر پختونخوا چوتھے نمبر پر ہے۔دور دراز علاقوں سے کرایہ خرچ کر کے آنے والی مستحق خواتین نے بتایا کہ جب وہ کٹوتی کے خلاف آواز اٹھاتی ہیں تو ڈیوائس ہولڈرز ان کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ اختیار کرتے ہیں، کٹوتی سے انکار کرنے والی خواتین کو گھنٹوں انتظار کروا کر ذلیل کیا جاتا ہے، جبکہ بزرگ اور مجبور خواتین کے ساتھ نازیبا زبان کا استعمال معمول بن چکا ہے۔ کئی مقامات پر امداد بند کرنے کی دھمکیاں دے کر خواتین کو خاموش کرا دیا جاتا ہے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ تمام صورتحال بی آئی ایس پی کے ضلعی اور ڈویژنل افسران کی ناک کے نیچے ہو رہی ہے، جبکہ مانیٹرنگ کا نظام مفلوج ہونے کے باعث ریٹیلرز اور ڈیوائس ہولڈرز بے لگام ہو چکے ہیں۔متاثرہ خواتین نے مرکزی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام صوبوں میں کرپشن میں ملوث ڈیوائس ہولڈرز کے خلاف فوری کریک ڈان کیا جائے، تحصیل سطح پر مثر شکایتی ڈیسک قائم کیے جائیں اور ادائیگیوں کے نظام کو مزید شفاف بنایا جائے تاکہ کسی تیسرے فریق کی مداخلت کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔