بلوچ قوم کی کمزوری کی اصل وجہ باہمی اختلافات بیرونی قوتوں نے فائدہ اٹھایا، جمیل بگٹی
January 11, 2026
بلوچ قوم کی کمزوری کی اصل وجہ باہمی اختلافات بیرونی قوتوں نے فائدہ اٹھایا، جمیل بگٹی
کوئٹہ(یو این اے )شہید نواب اکبر خان بگٹی کے صاحبزادے نوابزاداہ جمیل اکبر بگٹی نے سماجی رابطے کے ویب سایٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچ قوم کی کمزوری کی بنیادی وجہ مختلف قبائل کے درمیان باہمی نفاق اور اندرونی اختلافات رہے ہیں، جن سے بیرونی قابض قوتوں نے فائدہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ بات چند سال قبل بھی واضح کر چکے ہیں کہ اگر بلوچ قوم قابض طاقتوں کے خلاف متحد نہ ہوئی تو اس کا انجام بھی ماضی کی تلخ تاریخ جیسا ہوگا وقت کا تقاضا ہے کہ بلوچ قوم آپسی اختلافات کو ترک کرکے اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرے، تاکہ اپنے حقوق اور مستقبل کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔