تازہ ترینپاکستان

راولپنڈی میں ایک کروڑ روپے بھتہ طلب کرنے والا مرکزی ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار

ویسٹریج پولیس کی کارروائی، شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا بھی الزام

راولپنڈی میں ایک کروڑ روپے بھتہ طلب کرنے والا مرکزی ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار
راولپنڈی میں ایک کروڑ روپے بھتہ طلب کرنے والا مرکزی ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار

راولپنڈی کے علاقے ویسٹریج میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شہری سے ایک کروڑ روپے بھتہ طلب کرنے کے الزام میں مرکزی ملزم شہزاد کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم کے دو ساتھی جواد اور فواد بھی پولیس مزاحمت اور منشیات کے مقدمات میں گرفتار ہیں۔

مدعی مقدمے نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان نے اس سے ایک کروڑ روپے بھتہ طلب کیا اور رقم نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اقدامِ قتل، ضرر، سنگین دھمکیوں اور غیر قانونی اسلحے سمیت مختلف مقدمات میں ریکارڈ یافتہ، سزا یافتہ اور مطلوب ہیں۔

ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button