
سوراب: لاکھوریان کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر الیوسف ٹرانسپورٹ کمپنی کی مسافر بس چھین لی اور ڈرائیور سمیت دیگر عملے کو اپنے ہمراہ نامعلوم مقام کی جانب لے گئے۔ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے بس میں سوار تمام مسافروں کو راستے میں اتار دیا، تاہم بس کو ڈرائیور اور دیگر عملے سمیت اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعے کے بعد متاثرہ مسافروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ بلاک کردی، جس کے باعث شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔



