
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال دنیا بھر میں 78 ہزار خواتین کو دانستہ طور پر قتل کیا گیا، جن میں سے 47 ہزار خواتین کے قتل میں ان کے شوہر، شریک حیات یا خاندان کے افراد ملوث تھے۔
اعداد و شمار کے مطابق خواتین کے قتل کی سب سے زیادہ شرح افریقا میں ریکارڈ کی گئی، جبکہ امریکا، ایشیا اور یورپ اس کے بعد آتے ہیں۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں تقریباً ہر 3 میں سے ایک خاتون اپنی زندگی میں جسمانی یا جنسی تشدد کا سامنا کر چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق تشدد کا شکار خواتین میں سے صرف 7 فیصد پولیس کو واقعے کی اطلاع دیتی ہیں، جو اس مسئلے کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔
اقوام متحدہ نے حکومتوں، میڈیا، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عوام پر زور دیا ہے کہ خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور جرائم میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا ج



