تازہ ترینپاکستان

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں غیرت کے نام پر قتل کا معمہ حل، مرکزی ملزم یاسین گرفتار

ابوبکر کو گھر بلا کر چھریوں کے وار سے قتل کیا گیا، ملزم کا اعترافِ جرم

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں غیرت کے نام پر قتل کا معمہ حل، مرکزی ملزم یاسین گرفتار
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں غیرت کے نام پر قتل کا معمہ حل، مرکزی ملزم یاسین گرفتارکراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی مجاہد کالونی میں غیرت کے نام پر نوجوان ابوبکر کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے مرکزی ملزم محمد یاسین کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے 19 نومبر کو ابوبکر کو چھریوں کے پے در پے وار کرکے قتل کیا تھا۔
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم کو مقتول ابوبکر اور اپنی اہلیہ کے درمیان مبینہ تعلقات کا شبہ تھا، جس پر اس نے قتل کی منصوبہ بندی کی۔
ملزم نے مبینہ طور پر ابوبکر کو بہانے سے اپنے گھر بلایا اور چھریوں سے حملہ کرکے اسے قتل کردیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم یاسین کی اہلیہ فوزیہ کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے اور وہ جسمانی ریمانڈ پر ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف کیا ہے، جبکہ واردات میں ملوث ایک اور شریک ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button