
کمشنر پشاور خالد محمود کے مطابق شہر میں ایک لاکھ سے زائد رکشے چل رہے ہیں، جن میں سے صرف 25 ہزار کو باقاعدہ روٹ پرمٹ جاری کیے گئے ہیں، جبکہ بڑی تعداد بغیر اجازت نامے کے سڑکوں پر رواں دواں ہے۔
انتظامیہ نے بغیر روٹ پرمٹ چلنے والے رکشوں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس کے علاوہ قانونی اور رجسٹرڈ رکشوں کے لیے بھی نئے قواعد و ضوابط مرتب کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
نئے منصوبے کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں اور بی آر ٹی روٹس پر رکشوں کی آمدورفت محدود کی جائے گی، جبکہ ان کے لیے مخصوص روٹس اور اوقات کار مقرر کرنے کی تجویز بھی زیرِ غور



