
فرنچائز کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ٹیم پی ایس ایل 12 کے لیے کسی کھلاڑی کو براہِ راست سائن نہیں کرے گی۔
ترجمان کے مطابق ڈائریکٹ سائننگ کے لیے 23 نومبر آخری تاریخ مقرر تھی۔
ترجمان نے بتایا کہ پی ایس ایل کی متعدد فرنچائزز ڈائریکٹ سائننگ کے ذریعے کھلاڑیوں کا انتخاب کر چکی ہیں، تاہم حیدرآباد کنگز مین نے اس عمل میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔



