تازہ ترینکھیل

اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو 2-3 گول سے شکست دے دی

قومی ٹیم کی ایونٹ میں تیسری کامیابی، 9 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن

اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو 2-3 گول سے شکست دے دی
اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو 2-3 گول سے شکست دے دی

ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی کوریا کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر ایونٹ میں تیسری کامیابی حاصل کرلی۔

پاکستان کی جانب سے حنان شاہد نے دو جبکہ رانا وحید اشرف نے ایک گول اسکور کیا۔

رانا وحید اشرف نے میچ کے پانچویں منٹ میں گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی، جسے حنان شاہد نے 23ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے دگنا کردیا۔

جنوبی کوریا نے 35ویں منٹ میں گول کرکے برتری کم کی، تاہم حنان شاہد نے 53ویں منٹ میں اپنا دوسرا اور پاکستان کا تیسرا گول کرکے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔

جنوبی کوریا نے آخری منٹ میں پنالٹی کارنر پر دوسرا گول کیا، تاہم پاکستان نے 2-3 سے کامیابی حاصل کرلی۔ قومی ٹیم کے تینوں گول فیلڈ گول تھے۔

پاکستان نے ایونٹ میں اب تک چار میچز کھیلے ہیں، جن میں تین کامیابیاں اور ایک شکست شامل ہے۔ قومی ٹیم 9 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button