تازہ ترینپاکستان

محسن نقوی نے دہشت گردی اور نفرت انگیز تقاریر سمیت 4 ریڈ لائنز کا اعلان کردیا

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مقامی قوانین کا احترام کرنا ہوگا، وزیر داخلہ

محسن نقوی نے دہشت گردی اور نفرت انگیز تقاریر سمیت 4 ریڈ لائنز کا اعلان کردیا
محسن نقوی نے دہشت گردی اور نفرت انگیز تقاریر سمیت 4 ریڈ لائنز کا اعلان کردیا

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی، نفرت انگیز تقاریر سمیت چار معاملات ہماری ریڈ لائنز ہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر غلط معلومات کا پھیلاؤ عوام میں انتشار کا سبب بن سکتا ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے۔ حکومت محدود وسائل کے باوجود سوشل میڈیا پر ڈیجیٹل جرائم کے خاتمے کے لیے کام کر رہی ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ غلط معلومات اور ڈیپ فیکس سے نمٹنا وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹے بیانیے کے فروغ کو روکنا اور ڈیجیٹل ماحول کو محفوظ بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو پاکستان کے مقامی قوانین کا احترام کرنا ہوگا اور صارفین کی شکایات پر بروقت جواب دینا بھی ان کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ بچوں کو آن لائن خطرات سے محفوظ رکھنے اور غلط معلومات کے خاتمے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button