تازہ تریندنیا

دبئی کی مصروف ترین شیخ زاید روڈ رننگ ٹریک میں تبدیل، ہزاروں افراد کی شرکت

دبئی رن میں 5 اور 10 کلومیٹر کی دوڑ، روبوٹس سمیت مختلف قومیتوں کے افراد بھی شریک

 

 

دبئی کی مصروف ترین شیخ زاید روڈ رننگ ٹریک میں تبدیل، ہزاروں افراد کی شرکت
دبئی کی مصروف ترین شیخ زاید روڈ رننگ ٹریک میں تبدیل، ہزاروں افراد کی شرکت

دبئی: متحدہ عرب امارات کی مصروف ترین شیخ زاید روڈ ہزاروں افراد کے لیے رننگ ٹریک میں تبدیل ہوگئی، جہاں دبئی رن کے سالانہ ایونٹ میں شہریوں اور سیاحوں نے بھرپور شرکت کی۔

دبئی فٹنس چیلنج کے 10ویں ایڈیشن کے تحت منعقد ہونے والے آٹھویں سالانہ دبئی رن کا آغاز میوزیم آف دی فیوچر سے ہوا۔

ایونٹ میں شرکا کے لیے 5 اور 10 کلومیٹر کے دو مختلف روٹس بنائے گئے تھے، جن پر بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں سمیت مختلف عمر کے افراد نے دوڑ لگائی۔

دبئی رن میں مختلف ثقافتوں، مذاہب اور قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد ایک ساتھ شریک ہوئے، جبکہ روبوٹس نے بھی سڑک پر پہنچ کر ایونٹ کی رونق بڑھا دی۔

اس موقع پر فضا میں اماراتی طیاروں اور گلائیڈرز نے شاندار فضائی کرتب دکھائے۔

دبئی فٹنس چیلنج کے تحت شہریوں کو 30 دن تک روزانہ 30 منٹ ورزش کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے، جبکہ اس سرگرمی کا اختتام 29 نومبر کو ڈی آئی ایف سی میں دبئی یوگا ایونٹ کے ساتھ ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button