تازہ ترین

دوسری جنگ عظیم میں پولینڈ کی فوج کا حصہ بننے والا انوکھا ریچھ

ووجٹیک نامی ریچھ کو سپاہی کا عہدہ، فوجی نمبر اور تنخواہ بھی دی جاتی تھیووجٹیک نامی ریچھ کو سپاہی کا عہدہ، فوجی نمبر اور تنخواہ بھی دی جاتی تھی

دوسری جنگ عظیم میں پولینڈ کی فوج کا حصہ بننے والا انوکھا ریچھ
دوسری جنگ عظیم میں پولینڈ کی فوج کا حصہ بننے والا انوکھا ریچھریچھ کو عام طور پر خطرناک جنگلی جانور سمجھا جاتا ہے، لیکن دوسری جنگ عظیم کے دوران ایک ایسا ریچھ بھی موجود تھا جو باقاعدہ پولینڈ کی فوج میں سپاہی کے طور پر شامل رہا۔
ووجٹیک نامی یہ شامی بھورا ریچھ 1943 میں ایران میں پولش فوجیوں کو ملا تھا۔ اس وقت اس کی ماں کو شکاریوں نے ہلاک کر دیا تھا اور ایک چرواہا ریچھ کے بچے کو بوری میں لے جا رہا تھا۔
پولش فوجیوں نے اسے چند چیزوں کے بدلے اپنے ساتھ لے لیا اور اس کی پرورش شروع کردی۔ ابتدا میں اسے دودھ پلایا جاتا، بعد ازاں شہد، پھل اور دیگر غذائیں بھی اس کی خوراک کا حصہ بن گئیں۔
ووجٹیک جلد ہی فوجی یونٹ کا محبوب حصہ بن گیا۔ ایک سپاہی کو اس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری دی گئی، جس نے اسے مارچ کرنے اور سیلوٹ کرنے کی تربیت بھی دی۔
یہ ریچھ فوجیوں کے ساتھ دوڑنے، کشتی اور باکسنگ جیسی سرگرمیوں میں حصہ لیتا تھا۔ اسے سگریٹ اور الکحل کا شوق بھی تھا۔
1944 میں جب پولش فوجی دستہ اتحادی افواج کے آپریشن کے لیے اٹلی روانہ ہونے لگا تو فوجی ضابطوں کے تحت جانوروں کو ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں تھی۔
ووجٹیک کو اپنے ساتھ رکھنے کے لیے فوجیوں نے اسے باقاعدہ فوجی کا درجہ دے دیا۔ یوں اسے فوجی شناختی نمبر، رینک اور تنخواہ کی سلپ بھی جاری کی گئی۔
مئی 1944 میں اس نے فوجی دستے کی مدد کرتے ہوئے گولہ بارود کی ترسیل میں حصہ لیا اور اپنی غیر معمولی خدمات کے باعث فوجیوں میں خاص شہرت حاصل ک

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button