تازہ تریندنیا

فرانس میں مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف مسلسل چھٹے ہفتے بھی احتجاج

پیرس میں ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے، 70 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات

فرانس میں مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف مسلسل چھٹے ہفتے بھی احتجاج
فرانس میں مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف مسلسل چھٹے ہفتے بھی احتجاج

فرانس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں مسلسل چھٹے ہفتے بھی سیکڑوں افراد نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج ریکارڈ کروایا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے دارالحکومت پیرس میں زیادہ اجرت، سستی رہائش اور منصفانہ ٹیکس نظام کے حق میں نعرے لگائے۔

احتجاج کے پیش نظر انتظامیہ نے ریلوے اسٹیشنوں اور پبلک ٹرانسپورٹ پر سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے، جبکہ مارسے میں بھی احتجاج کی کال دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین سے نمٹنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ملک بھر میں 70 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق فرانس میں 17 اکتوبر سے 16 نومبر تک جاری رہنے والی احتجاجی تحریک کے دوران پولیس نے 7 ہزار 184 افراد کو حراست میں لیا، جن میں سے 3 ہزار 53 افراد کے خلاف مقدمات کی کارروائی شروع کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button