تازہ ترینپاکستان

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے سستا ہوگیا

ایک ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت 34 ہزار 600 روپے کم ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں بھی کمی ریکارڈ

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے سستا ہوگیا
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے سستا ہوگیا

ملک میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 76 ہزار 336 روپے کا ہوگیا ہے۔

صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کمی ہوئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار ایک روپے کم ہوکر 3 لاکھ 22 ہزار 647 روپے ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 34 ہزار 600 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 35 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 538 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button