تازہ ترینپاکستان

دسمبر میں بجلی صارفین پر ایڈجسٹمنٹس کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، فی یونٹ اضافہ 4 روپے 22 پیسے تک پہنچنے کا امکان

کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کو آئندہ ماہ ایک روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافی ادائیگی کرنا پڑسکتی ہے

دسمبر میں بجلی صارفین پر ایڈجسٹمنٹس کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، فی یونٹ اضافہ 4 روپے 22 پیسے تک پہنچنے کا امکان
دسمبر میں بجلی صارفین پر ایڈجسٹمنٹس کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، فی یونٹ اضافہ 4 روپے 22 پیسے تک پہنچنے کا امکان

اسلام آباد: کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر دسمبر میں سہ ماہی اور ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں اضافی مالی بوجھ پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کی قیمتوں سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں بجلی صارفین پر ممکنہ اضافی بوجھ کے حوالے سے تفصیلات پیش کی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دسمبر میں سہ ماہی اور ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کا مجموعی بوجھ 4 روپے 22 پیسے فی یونٹ تک پہنچنے کا تخمینہ ہے، جبکہ اس وقت صارفین 2 روپے 89 پیسے فی یونٹ ادا کر رہے ہیں۔

اس طرح نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں بجلی صارفین پر مزید ایک روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے جولائی سے ستمبر 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا سے ایک روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے، جو آئندہ تین ماہ کے لیے ہوگا۔ اس درخواست پر نیپرا سماعت مکمل کرچکا ہے، تاہم فیصلہ آنا باقی ہے۔

دوسری جانب سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اکتوبر 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست بھی دائر کی ہے، جس کا اطلاق آئندہ ماہ ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو بجلی کی قیمتوں سے متعلق بریفنگ دی گئی ہے اور حکومت کی کوشش ہے کہ صارفین پر کم سے کم اضافی بوجھ منتقل کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button