
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 38 مرد کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا ہے، جن کی مدت 30 جون 2027 تک ہوگی۔
اعلان کردہ کنٹریکٹس کے مطابق بابر اعظم اور سلمان علی آغا کو ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔
ٹیسٹ کیٹیگری میں اذان اویس، محمد عباس، ساجد خان اور سعود شکیل جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔
اسی طرح ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، فہیم اشرف، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیٹیگری میں حسن نواز، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان اور عثمان طارق شامل ہیں۔
پی سی بی نے مستقبل کے قومی کرکٹ ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لیے 19 نوجوان کرکٹرز کو ڈیولپمنٹ کیٹیگری میں بھی جگہ دی ہے۔
اس کیٹیگری میں عبدالصمد، عبداللہ فضل، احمد دانیال، علی رضا، فرحان یوسف، حنین شاہ، محمد طحہ، محمد طیب عارف، محمد غازی غوری، محمد عمران رندھاوا، رضا اللہ، سعد بیگ، سعد مسعود، سمیر منہاس، ثاقب خان، شاہ زیب خان، شامل حسین، سفیان مقیم اور عبید شاہ شامل ہیں۔



