تازہ ترینپاکستان

عراق میں ملازمت کا جھانسہ دے کر ساڑھے 3 لاکھ روپے ہتھیانے والا اشتہاری ملزم گرفتار

ایف آئی اے فیصل آباد نے دو سال سے روپوش حسنین پاشا کو خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر پکڑ لیا

عراق میں ملازمت کا جھانسہ دے کر ساڑھے 3 لاکھ روپے ہتھیانے والا اشتہاری ملزم گرفتار
عراق میں ملازمت کا جھانسہ دے کر ساڑھے 3 لاکھ روپے ہتھیانے والا اشتہاری ملزم گرفتارفیصل آباد: عراق میں ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر شہری سے ساڑھے 3 لاکھ روپے وصول کرنے والے اشتہاری ملزم حسنین پاشا کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے فیصل آباد کے مطابق ملزم کے خلاف سال 2024 میں جھنگ کے رہائشی حسنین شاہ کی مدعیت میں تھانہ ایف آئی اے فیصل آباد میں امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مقدمے کے مطابق ملزم نے مدعی کے کزن غضنفر کو عراق میں ملازمت دلانے کے نام پر 3 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کیے اور مبینہ طور پر اسے غیر قانونی طور پر ایران کے راستے عراق بھجوا دیا۔
عراق پہنچنے پر مقامی پولیس نے غضنفر کو گرفتار کرلیا، جبکہ ملزم نے متاثرہ خاندان کو رقم واپس کرنے کے بجائے روپوشی اختیار کرلی۔
مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم گزشتہ دو سال سے مفرور تھا اور اسے اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔
ایف آئی اے ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے حسنین پاشا کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button