تازہ ترین
دل کا رشتہ ایپ کا لائف ٹائم پاس متعارف، 9 ہزار 999 روپے میں ایک بار ادائیگی
ماہانہ سبسکرپشن کی تجدید سے آزادی، صارفین اپنی سہولت کے مطابق رشتے کی تلاش جاری رکھ سکیں گے

اس سہولت کے تحت صارفین صرف 9 ہزار 999 روپے کی ایک مرتبہ ادائیگی کرکے ماہانہ سبسکرپشن کی تجدید کی پریشانی سے آزاد ہوسکتے ہیں۔
رشتے کی تلاش میں تعلیم، پیشہ، عمر، خاندانی پس منظر، مزاج اور مستقبل کے مقاصد جیسے مختلف پہلوؤں کو مدنظر رکھنا پڑتا ہے، جس کے لیے بعض اوقات کئی ماہ درکار ہوتے ہیں۔
دل کا رشتہ لائف ٹائم پاس کے ذریعے صارفین اپنی ترجیحات کے مطابق پروفائلز دیکھنے اور ممکنہ رشتوں سے رابطے کا سلسلہ جاری رکھ سکتے ہیں، انہیں ہر ماہ ممبرشپ دوبارہ خریدنے کی فکر نہیں ہوگی۔
ایپ کی جانب سے پیش کی گئی اس سہولت کا مقصد صارفین کو رشتے کی تلاش کے لیے زیادہ وقت اور آسانی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بغیر جلد بازی کے اپنے لیے مناسب جیون ساتھی کا انتخاب کرسکیں۔
دل کا رشتہ ایپ کا لائف ٹائم پاس حاصل کرنے کے لیے ایپل ایپ اسٹور یا گوگل پلے اسٹور پر ایپ ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔



